جوگی پیٹ میں عرس شریف و جلسہ عظمت اولیاء

جوگی پیٹ 19 ڈسمبر (راست) خانقاہ ہاشمی انا ساگر تعلقہ جوگی پیٹ ضلع میدک میں سہ روزہ عرس شریف حضرت صوفی محمد حسین قبلہؒ کا 64 واں عرس اور حضرت صوفی شاہ محمد غلام رسول شطاری قادریؒ کا 11 واں عرس شریف 24 ، 25 ، 26 ڈسمبر بروز چہارشنبہ، جمعرات اور جمعہ کو پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ جناب شاہ محمد حسین شطاری قادری کے بموجب 24 ڈسمبر کو بعد ظہر غسل شریف، بعد عصر حلقہ شریف، 10 بجے شب صندل شریف، 25 ڈسمبر کو بعد عشاء جلسہ عظمت اولیاء ، محفل سماع ، 26 ڈسمبر کو بعد فجر تلاوت کلام پاک و محفل سماع ہوگی۔ مراسم عرس مولانا شاہ محمد خلیل حسین شطاری قادری سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔ جناب محمد سردار کے بموجب عرس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔