انڈین ویلز ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نوواک جوکویچ نے چوتھی بار انڈین ویلز کا ٹائٹل جیت لیا، سربین اسٹار نے فیصلہ کن معرکے میں سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر کو شکست دی۔ کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنمنٹ کا فیصلہ کن معرکہ ہوا جس میں دنیا کے دو بہترین اسٹارز یعنی ورلڈ نمبر ون جوکویچ اور نمبر دو فیڈرر مدمقابل ہوئے۔ دونوں اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ سربین اسٹار نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دفاعی چمپئن جوکویچ نے زبردست مقابلے کے بعد سوئس حریف فیڈرر کو شکست دیکر اپنے اعزاز کا خوب دفاع کیا۔ جوکویچ کی فائنل میں فتح کا اسکور 6-3 ، 7-6 اور 6-2 رہا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد سربیائی اسٹار نے کیرئیر میں اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 50 کر لی ہے جبکہ وہ انڈین ویلز کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔