جوکویچ نے ٹورنٹو ٹائٹل جیتا

ٹورنٹو ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نواک جوکویچ نے اے ٹی پی ٹورنٹو ماسٹرز فائنل میں کئی نشیکوری کو 6-3، 7-5 سے شکست دے کر اپنا 66 واں کریئر ٹائٹل جیتا اور اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ریو اولمپکس کیلئے اپنی تیاری تیز کردی ہے۔ عالمی نمبر ایک نے اپنا چوتھا کناڈین ٹائٹل جیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ 2012ء کی طرح اولمپک پرچم بردار بننا چاہیں گے۔
محمد اجمیر، شاکر بیگ کو چار، چار وکٹ
حیدرآباد ، یکم اگسٹ (راست) محمد اجمیر اور شاکر بیگ نے لیگ کرکٹ میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں حاصل کئے ہیں۔ سینٹ اینڈریوز کے خلاف ان ہی کے گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایچ سی اے لیگ میچ میں اجمیر (4/41) اور شاکر (4/31) نے میزبانوں کو 130 پر آؤٹ کردیا۔ جوابی اننگز میں کشور اینڈ سنس ٹیم نے 133/6 پر میچ جیتا۔