جوکویچ نے بال بوائے کو ڈانٹنے پر معذرت کر لی

میامی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میامی اوپن کے فیصلہ کن معرکے میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکویچ نے کھیل کے دوران غصے میں بال بوائے کو ڈانٹنے پر میچ کے بعد معذرت کرلی۔ میامی اوپن کا ٹائٹل مقابلہ سربیائی ٹینس اسٹار اور برطانوی اینڈی مرے کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ اعصاب شکن مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ کر اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا جب عالمی نمبر ایک کھلاڑی نے سٹ میں اپنی شکست کا غصہ بال بوائے پر نکالتے ہوئے ڈانٹ دیا۔ بعد میں جوکویچ نے اپنی برتری دکھائی یعنی میچ اور ٹائٹل جیت گئے۔ میچ کے بعد چمپئن کھلاڑی نے اپنے ’فیس بُک‘ پر بال بوائے کے سامنے ہار مانتے ہوئے معذرت کی ویڈیو اَپ لوڈ کی۔