نئی دہلی ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکو وچ ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف مقابلہ میں اپنی ٹیم سربیا کی نمائندگی کریں گے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے اپنی ویب سائیٹ پر توثیق کردی ہے کہ 12 تا 14 ستمبر کھیلے جانے والے ڈیوس کپ کے مقابلوں میں ومبلڈن چمپین اور عالمی نمبر ایک جوکو وچ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سربیا کے خلاف میزبان ہندوستانی ٹیم میں سمدیو دیورمن ، یوکی بھامبری، سیکت مینینی اور روہن بوپنا شامل ہیں جبکہ آنند امرت راج ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ڈیوس کپ کے مقابلوں میں جوکو وچ کا سمدیو سے سامنا دلچسپ اور توجہ کا مرکز ہوگا کیونکہ سمدیو ہندوستان کے جوکووچ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔