لندن۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے سیزن کے آخری ٹینس ٹورنمنٹ اے ٹی پی فائنلس میں امریکہ کے جان اسنر کو راست سٹوں میں 6-4، 6-3 سے شکست دی ۔کیریئر کے ریکارڈ چھٹے اے ٹی پی فائنلس کے خطاب کیلئے کھیل رہے جوکووچ نے اسنر کے خلاف راست سٹوں میں جیت درج کی جہاں اس سے پہلے اسی گوئگا کیورٹن گروپ میں جرمنی کے الیکساندر جیویریو نے بغیر ازخودغلطیاں کرتے ہوئے مارن سلچ کے خلاف جیت درج کی جو ان کی سلچ کے خلاف مسلسل چھٹی فتح تھی۔لندن کے اوٹو ایرینا میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ نے اسنر کی تین بار سروس بریک کی اور ایک بھی بریک پوائنٹس نہیں گنوایا۔ سربیا کے کھلاڑی نے میچ میں صرف چھ ازخودغلطیاں کی اور پہلے سرو پر 86 فیصد پوائنٹس حاصل کئے اور تقریبا یکطرفہ انداز میں میچ جیتا۔32 سالہ جوکووچ نے کہاکہ میچ بہت اچھا تھا، مجھے تین بار اسنر کی سروس بریک کرنے کا موقع ملا، یہ آسان نہیں تھا لیکن میں نے صحیح وقت پر صحیح کیا۔لندن کے اوٹو ایرینا میں جوکووچ اور اسنر کا میچ دیکھنے کے لیے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی موجود تھے ۔ راجر فیڈرر کی پہلے ہی میچ میں شکستکے بعد جوکووچ چھٹی بار چمپئن بننے کے اہم دعویداروں میں ہیں۔قبل ازیں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو اے ٹی پی فائنلز مینز سنگل کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں جاپان کے کائی نیشکوری نے شکست دی۔ مینز سنگل لیٹن ہیوٹ گروپ کے ابتدائی میچ میں جاپان کے نیشکوری نے راجر فیڈرر کو راست سٹوں میں 7-6 (7-4) اور 6-3 سے شکست دی۔جوکووچ اس سال شاندار فارم میں ہیں اور ومبلڈن اور یو ایس اوپن میں خطاب درج کر چکے ہیں۔ ومبلڈن کا آغاز ہی انہوں نے اپنے 34 میں سے 32 میچ جیتے ہیںجبکہ انہیں گزشتہ ہفتہ پیرس ماسٹرس میں حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی۔