نیویارک۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک امریکی اسٹار آندرے اگاسی نے سربیا کے نوواک جوکووچ کی کوچنگ کیلئے معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگاسی نے کہا ہے کہ وہ جولائی میں ہونے والے گرانڈ سلام ومبلڈن میں نوواک جوکووچ کی فٹنس اور فارم کی بحالی کیلئے بلا معاوضہ رہنمائی کریں گے۔