جوکووچ کیخلاف الیکزینڈر اے ٹی پی فاتح

لندن ۔۔19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبرایک ٹینس اسٹارنواک جوکووچ کو متواتر دوسرے ہفتہ بھی خطابی مقابلے میں حیران کن شکست کا سامنا کرناپڑا جیسا کہ لندن کے اوٹو ایرینا میں منعقدہ سیزن کے آخری باوقار ٹورنمنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے فائنل میں انہیں جرمنی کے نوجوان کھلاڑی الیکزینڈرزیورف کے خلاف راست سٹوں میں 6-4,6-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔گزشتہ ہفتہ بھی جوکووچ کو پیرس ماسٹرس کے فائنل میں شکست ہوئی ہے۔