جوکووچ ناقابل شکست نہیں:مرے

میڈرڈ۔یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) میڈرڈ ماسٹرس ٹینس میں عالمی نمبر ایک  نواک جوکووچ تین سال کے بعد شرکت کررہے ہیں جو گزشتہ دنوں مونٹی کارلو ماسٹرس میں جیری ویزلی کیخلاف شکست برداشت کرچکے ہیں اور شاید اسی وجہ سے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کا خیال  ہے کہ ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو شکست دینا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ مرے نے کہا ہے کہ  نواک جوکووچ کی حالیہ برسوں کے دوران حکمرانی سے انکار نہیں لیکن انہیں روکا جا سکتا ہے کیونکہ کسی کو کسی بھی مقام پر شکست دینا ناممکن نہیں۔