دبئی، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کی دنیا کے نمبر ون اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ فٹبال میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سربیائی ٹینس اسٹار نے فٹبال کھیل کر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کو حیران کر دیا۔ دبئی میں ریال میڈرڈ اور اے سی میلان کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا۔ ہاف ٹائم میں جوکووچ ریال میڈرڈ کے کھلاڑی گیراتھ بیلے کے ساتھ میدان میں آئے اور فٹبال کھیلتے رہے۔ جوکووچ نے فٹبال کھیل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا اور ان سے داد وصول کی۔ جوکووچ اے سی میلان ٹیم کے مداح ہیں اور دبئی میں میچ دیکھنے آئے تھے۔ ان کی ٹیم نے ریال میڈرڈ کو 4-2 سے شکست دی۔