پیرس۔29 مئی(سیاست ڈاٹ کام)سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اناستاسیا سیواسٹووا اور کرسٹینا ملاڈینووچ کا بھی اولین آزمائش میں صفایا ہو گیا۔لیٹوین پلیئر کو ماریانا ڈیوک مرینو نے شکست دی جبکہ فرنچ حریف کو اینڈریا پیٹکووچ نے ہرادیا۔کیرولین ووزنیاکی دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ مینز سنگلز میں سربیا کے نواک جوکووچ نے پہلا مرحلہ پارکرلیا لیکن جائلزموفلس کا سفر اپنے اختتام کو جا پہنچا۔رولینڈ گیروس میں جاری فرنچ اوپن کے ویمنز سنگل ابتدائی راؤنڈ میں نمبر بیس سیڈ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا کو کولمبین حریف ماریانا ڈیوک مرینو نے 6-4،6-1 اور 6-3 سے مات دے دی جبکہ جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے نمبر انتیس سیڈ فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ کو 7-6 اور 6-2 سے شکست دے کرایونٹ سے باہر کردیا ۔ نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے امریکی حریف ڈینیئل کالنز کو 7-6 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔ پہلے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں کامیابی کے بعد امریکo کی برنارڈا پیرا،چیک جمہوریہ کی لوسی سفاروا اور کیرولینا پلسکووا،برطانیہ کی ہیتھر واٹسن،کروشیا کی ڈونا ویکچ،یوکرین کی لیزیا سورینکو،نمبر انیس سیڈ سلواکیہ کی میگڈلینا ریبریکووا،نمبر پندرہ سیڈ امریکی کوکو وینڈے ویگھے ،سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بین چچ،نمبر چودہ سیڈ روس کی ڈاریا کساٹکینا،اسپین کی جارجینا گارشیا پریز،نمبر اکتیس سیڈ رومانیہ کی میہائیلا بوزرنیسکو،نمبر تیرہ سیڈ امریکا کی میڈیسن کیز، ریبیکا پیٹرسن، کارلا سواریز نوارو، پیٹرا کویٹووا، ماریا سکاری، کمیلا جارجی، امریکی کیرولین ڈولیہائیڈ،اسپین کی لارا اروابرینا، ناؤمی اوساکا اور کیٹرینا سینیاکووا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔اسی ٹورنمنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں نووک جوکووچ نے راجریو ڈیوٹرا سلوا کیخلاف 6-3،6-4 اور 6-4 سے کامیابی یقینی بنا لی۔اسی مرحلے کے دیگر میچوں میں کامیابی کی بدولت نمبر 29 سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے ،نمبر بارہ سیڈ امریکo کے سام کوئیری، ڈیگو شوارٹزمین، مالک جزیری، البرٹ راموس ونولاس،ناروے کے کاسپر رڈ، ایڈم پیولاسیک، فرانس کے جائلز سیمون،کولمبیا کے سانتیاگو جیرالڈو، نمبر سات سیڈ ا?سٹریا کے ڈومینک تھیئم،کروشیا کے بورنا کورچ،اسپین کے جوامے مونار،سربیا کے ڈوسان لائیووچ،نمبر 13 سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ، برطانیہ کے کیمرون نوری،یونان کے اسٹیفانو سٹسیپاس،فرانس کے بینوئٹ پائرے ،لیٹویا کے ارنسٹ گلبیز،اٹلی کے مارکو سیچیناٹو اور روس کے کیرن خاشانوف نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔