جوکووچ اور واورنکاکی شاندارکامیابی

لندن ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کے دفاعی چمپیئن نواک جوکووچ نے اپنی فتوحات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن چمپیئن مارن سیلی کے خلاف اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے اپنے ابتدائی مقابلہ میں 6-1 ، 6-1 کی شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے مقابلہ میں آسٹریلین اوپن چمپیئن اسٹانسلس واورنکا نے بھی اپنی گذشتہ ناکامیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چک جمہوریہ کے ٹینس اسٹار ٹامس برڈک کے خلاف 6-1 ، 6-1 کی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ جوکووچ کے مظاہرہ انتہائی شاندار ہے جیسا کہ انڈورس میں اب وہ متواتر 28 مقابلوں میں ناقابل تسخیر ہیں جیسا کہ ان فتوحات کا سلسلہ دو برس قبل شروع ہوا تھا۔