جوکووچ اور نشی کوری کی مہم کا کامیاب آغاز

مونٹی کارلو۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )فرانس میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ٹامس برڈیک کا کائی نشیکوری نے صفایا کردیا جبکہ سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ،مائیلوس رونیک اور رابرٹو بوٹسٹا اگٹ بھی پہلا مرحلہ عبور کرلیا ہے۔زینگزو اوپن کے پہلے راؤنڈ سے شوائی پینگ اورلوکسیکا کم کھم کا اخراج ہو گیا لیکن یانینا وکمیئر دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں۔ مونٹی کارلو کنٹری کلب میں پہلے راؤنڈ کے میچوں میں جاپان کے کائی نشیکوری نے نمبر بارہ سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ کو 4-6،6-2 اور 6-1 سے شکست دی جبکہ نمبر نو سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہم وطن کوالیفائر ڈوسان لائیووچ کیخلاف 6-0 اور 6-1 سے کامیابی کامیابی حاصل کی ۔نمبر گیارہ سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ نے جرمنی کے پیٹر گوائیزک کو 6-4 اور 6-3،نمبر چودہ سیڈ کینیڈا کے مائیلوس رونیک نے پولینڈ کے لوکاس کیٹارینا کو 3-6،6-2، 6-3 جبکہ نمبر پندرہ سیڈ سپین کے البرٹ راموس ونولاس نے امریکہ کے جیرڈ ڈونلڈسن کو 6-3 کے یکساں اسکور سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ سلووینیا کے ایلیاز بیدینے،کروشیا کے بورنا کورچ بھی کامیاب رہے۔ فرانس کے جولین بینے ٹیو،فرانس کے پائرے ہیوز ہربرٹ نے اٹلی کے پاؤلو لورینزی،روس کے کیرن خاشانوف نے آسٹریلیا کے تھاناسی کوکیناکس،روس کے ڈینیئل میڈیڈیو نے ہنگری کے مارٹن فکسووکس،لکسمبرگ کے جائلز مولر نے جرمنی کے فلوریان میئر،روس کے آندرے روبلیف نے ہالینڈ کے رابن ہاس،یونان کے اسٹیفانو سٹسیپاس نے کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف اور جرمنی کے میسچا زویریو نے کینڈین حریف فیلکس آگر الیاسیمے کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔