مظفر نگر۔ یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری جووینائل ہوم ( جہاں بچوں کو رکھا جاتا ہے) میں موجود دو گروپس میں ہوئے تصادم میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں چار افراد اور ہوم سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کے خلاف معاملات درج کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء حکام نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد سٹی مجسٹریٹ وی ایس رائے نے کہا کہ جووینائل ہوم کے حکام وہاں زیر نگرانی کچھ بچوں کو دوسرے مراکز میں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ جووینائل ہوم میں جن دو بچوں کو رکھا گیا تھا وہ ایک سال قبل ایک قتل کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ ان پر ایک عینی شاہد پر فائرنگ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کو غیر قانونی طور پر باہر کا کھانا فراہم کیا گیا تھا جبکہ ان کے قبضہ سے دو سیل فونس بھی برآمد ہوئے۔