کریم نگر ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے تمام سرکاری جونیر کالجوں کے پرنسپالوں کو مطلع کیا جاتا ہیکہ مئی 2015 کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات سے متعلق حاضری سے استثنی کے ذریعہ امتحان تحریر کرنے والے طلباء آرٹس کورس میں ، سائنس گروپس سے آرٹس گروپس میں تبدیلی ، کامیاب ہونے بی پی سی کے طلباء ، ریاضی زائد مضمون تحریر کرنے کیلئے حاضری کے بغیر فیس 500 روپئے اورفیس سے استثنی درخواست کی خریدی 20 روپئے اور پُر کی ہوئی درخواست 10 اپریل تک لے سکتے ہیں ۔ محترمہ ایل سوہاسنی ریجنل انسپکشن عہدیدار انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔