خانگی پریکٹس کی اطلاع پر حکومت کی وجہ نمائی نوٹس
نظام آباد:8؍ نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جونیئر ڈاکٹرس نے اچانک ہڑتال کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں جونیئر ڈاکٹرس ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ان کی ہڑتال سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے نظام آباد میں جونیئر ڈاکٹرس ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وائس پرنسپل راما دیوی کو نوٹس دیتے ہوئے ہڑتال کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے۔ واضح رہے کہ جونیئر ڈاکٹرس ایک ہفتہ قبل ہی ہڑتال کی نوٹس دی تھی اور ڈیوٹیوں پر حاضر ہورہے تھے لیکن اچانک ریاستی حکومت کی جانب سے 46جونیئر ڈاکٹرس کو ڈائریکٹر کو سلنڈر کرنے پر ریاست کے تمام جونیئر ڈاکٹرس برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد میں کئے جانے والی ہڑتال کی تائید کا اعلان کیااور چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو جونیئر ڈاکٹرس کے مسائل کو حل کرنے تک ہڑتال کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ نظام آباد میں جونیئر ڈاکٹرس کی ہڑتال کی اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر طبی تعلیم سرینواس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں سے دریافت کیا کہ حیدرآباد میں کی جانے والی ہڑتال کی تائید اضلاع میں تائید کرنا کیا معنی رکھتے ہیں۔ ہڑتال میں کتنے ڈاکٹرس شرکت کی اور نوٹس پر کتنے ڈاکٹرس نے دستخط کی ہے کی تفصیلات ڈائریکٹر کو روانہ کرنے اور جونیئرڈاکٹرس ڈائریکٹر کو سلنڈر کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایم اے کے احکامات پر پرنسپل جنگی خطوط پر رپورٹ تیار کرتے ہوئے 46 ڈاکٹرس دستخط کرنے اور غیر حاضر ہونے کی رپورٹ دیتے ہوئے ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیںاور ان ڈاکٹرس کو ڈائریکٹر کو سلنڈر کرنے کی رپورٹ بھی روانہ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 109 جونیئر ڈاکٹرس پی جی کی تعلیم کے حصول کیلئے نظام آباد کو مختص کیا گیا تھا اور انہیں 10شعبوں کیلئے مختص کیا گیا تھا۔ طبی سہولتیں فراہمی کے بجائے یہ جونیئر ڈاکٹرس ایک ماہ سے غیر حاضر ہورہے ہیں اور چند ڈاکٹرس مقامی طور پر اور چند ڈاکٹرس حیدرآباد میں خانگی مشق کررہے ہیں۔ اس بات کی شکایت وصول ہونے پر حکومت پر ڈاکٹرس کی حاضری کی تنقیح کرتے ہوئے انہیں نوٹس دی گئی تھی اور فوری رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی جس پر جونیئر ڈاکٹرس نے سہولتوں کی فراہمی تک غیر حاضر رہنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے نوٹس دیا تھا اور پھر دوبارہ حیدرآباد کے جونیئر ڈاکٹرس کی ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے نظام آباد میں بھی ہڑتال کا آغاز کیا۔