حیدرآباد ، 5 جولائی (ای میل) تلنگانہ جونیر گرلز فٹبال ٹیم نے کٹک (اوڈیشہ) میں جاری جونیر نیشنل گرلز ٹورنمنٹ میں ہماچل پردیش کو 6-0 سے شکست فاش دے دی ہے۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کے بموجب تلنگانہ ٹیم کیلئے جی سومیا نے دھوم مچا دی۔ انھوں نے پہلے منٹ سے لے کر 72 ویں منٹ تک 5 گول داغے۔ دیگر گول پوجیتا نے 66 ویں منٹ میں اسکور کیا۔