جونیر ایشیا کپ ہندوستان کا پاکستان سے فائنل مقرر

دبئی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں اپنی مایوس کن ناکامی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انڈیاانڈر 19 بوائز نے اپنے اوسان بحال رکھے جیسا کہ انہوں نے آج یہاں سری لنکا کے خلاف پانچ گیندیں باقی رکھتے ہوئے تین وکٹ کی جیت درج کرائی اور جونیر ایشیا کپ میں کٹر حریف پاکستان کے ساتھ فائنل مقرر کرلیا۔سری لنکا کو 50 اوورس میں 223/8 تک محدود رکھنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے 49.1 اوورس میں 224/7 کے ساتھ جیت درج کرائی ۔ ہند۔پاک فائنل ہفتہ 4 جنوری کو کھیلا جائے گا۔