سرسلہ۔/23 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جے اے او جونیر اکاؤنٹنٹ محکمہ برقی سرسلہ کے روی کو ایک کنٹراکٹر سے 16ہزار روپئے رشوت قبول کرتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور رشوت کی رقم کو مذکورہ عہدیدار کے پاس سے برآمد کرلیا گیا۔ جونیر اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرتے ہوئے خصوصی عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا۔
سینئر سیول جج بندے علی کو ترقی
نظام آباد:23؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر سیول جج بندے علی کو ترقی دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے وقف بورڈ ٹریبونل کے چیرمین کی حیثیت سے حکومت نے احکامات جاری کیا ۔ بندے علی نے 2013ء میں نظام آباد سینئر سیول جج کی حیثیت سے تقرر کئے گئے تھے اور یہ لیگل سرویس سنٹرسکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ان کے علاوہ ایم وی ہریتا ناتھ سکریٹری لیگل سرویس سنٹر کو زائد ذمہ داری حوالے کی گئی۔