لندن۔4 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) جیولن تھرو کی برطانوی ایتھلیٹ جونار بلیئر کو ممنوع اجزاء کے استعمال پر ڈرگ ٹسٹ مثبت آنے پر چار سال کیلئے معطل کردیاگیا۔ یوکے اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق وہ جولائی 2021 تک مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔31سالہ کھلاڑی نے کہا ہے کہ انہوں نے آن لائن خرید ے جانے والے ادویات کو غیرارادی طور پر استعمال کیا تھا۔یاد رہے کہ بلئیر نے 2016 میں برطانوی خطاب جیتا ہے۔