کوہیر /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد محبوب علی لکچرار اردو میڈیم ڈگری کالج ظہیرآباد کی اطلاع کے بموجب 3 ڈسمبر کو 2 بجے شام انسانی زندگی میں اخلاق کی اہمیت کے عنوان پر اردو میڈیم جونئیر کالج کوہیر میں ایک خصوصی پروگرام زیر صدارت پرنسپل جے راؤ گورنمنٹ جونئیر کالج کوہیر میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمانان خصوصی مولانا عتیق احمد قاسمی صدر صفاء بیت المال کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ محترمہ عائشہ لکچرار اردو میڈیم ڈگری کالج ظہیرآباد محترمہ بدرسلطانہ لکچرار معاشیات گورنمنٹ ڈگری کالج کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ اولیاء طلباء سے شرکت کرکے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔