حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) جونئیر سیول حج کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ مہیش جو پیشہ سے لیگل اڈوائز تھا اس نے فرضی فیس بک اکاونٹ تیار کرتے ہوئے جونئیر سیول جج کو ہراساں کرنا شروع کردیا ۔ کومپلی علاقہ کی ساکن اس جونئیر سیول جج نے سائبر کرائم سے مسئلہ کو رجوع کردیا ۔ اس جج کو ان کے فرضی فیس بک اکاونٹ کا اس وقت پتہ چلا جب ان کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں نے فون پر اطلاع دی چونکہ اس جج کے فیملی فوٹوز فیس بک اکاونٹ پر لوڈ ہوچکے تھے ۔ جس کے بعد اس خاتون کو پرسنل تصاویر لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا اور انتہائی پرسنل باتھ روم سے حاصل کردہ تصاویر کی جھوٹی بات کہتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا ۔ اس نے اس جج سے کار خریدنے کیلئے رقمی مطالبہ بھی کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق سال 2010 میں مہیش جونئیر ایڈوکیٹ کی حیثیت سے پریکٹس میں تھا اور تب سے اس نے جونئیر سیول جج سے دشمنی پیدا کرلی تھی ۔ پولیس نے مہیش کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے گیا ۔