جوروٹ 100گیندوں کے ایونٹ کے حامی

لندن۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے مستقبل میں 100گیندوں کے ٹورنمنٹ کو کرکٹ کیلئے اچھی پیشرفت قرار دے دیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین روٹ نے کہا کہ انگلش بورڈ کی جانب سے نئے اور منفرد فارمیٹ کو بچوں اور خواتین میں پذیرائی حاصل ہو گی۔انہوں نے اسے دلچسپ تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کیلئے یہ ایونٹ بہت اچھا ثابت ہوگا جو قدیم طرز کی کرکٹ پر اسے فوقیت دے گی۔