جوبلی ہلز میں کیمیکل دھماکہ ایک شخص شدید زخمی

حیدرآباد ۔ /29 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مشہور علاقے جوبلی ہلز میں پیش آئے ایک سنسنی خیز واقعہ میں کیمیکل کے دھماکے کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ مانکیا آج شام 5.30 بجے جوبلی ہلز وینکٹ گری چوراہے کے قریب اسکراپ کا سامان منتقل کررہا تھا کہ ڈرم میں موجود کیمیکل میں اچانک دھماکہ ہوگیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ کی شدت کے نتیجہ میں مانکیا کچھ دور جاگرا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس جوبلی ہلز کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی ۔ زخمی کو فوری ایک دواخانہ منتقل کیا گیا اور پولیس نے کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا ۔