حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے شہر کے پاش علاقے جوبلی ہلز کے ایک اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم و موبائیل فون برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 48سالہ محمد بیگ جو پیشہ سے فلم رائٹر ہے کارتکیا اپارٹمنٹس روڈ نمبر11جوبلی ہلز میں اپنے ایک ساتھی بی دھننجیا راؤ کی مدد سے قمار بازی کا اڈہ چلاتے ہوئے اس کے عوض جواریوں سے کمیشن وصول کررہا تھا۔ ٹاسک فورس نے وہاں پر دھاوا کرتے ہوئے 28ہزار روپئے رقم اور 9موبائیل فونس برآمد کرلیئے اور مزید کارروائی کیلئے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔