جوبلی ہلز میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جو ایس بی آر ہلز علاقہ جوبلی ہلز کا ساکن جو پیشہ سے ہاوز کیپنگ کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق 27سالہ تروپتی راؤ 26جون کو پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران رات فوت ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے۔