حیدرآباد یکم ڈسمبر (سیاست نیوز)کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے جوبلی ہلز کے پاش علاقہ میں واقع گیاتری ہلز میں چلائے جارہے قحبہ گیری کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے دو دلالوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر انجلی جو قحبہ گری اڈے کی سرغنہ ہے روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوئی تھی لیکن معاشی پریشانیوں کے سبب اس نے اپنے ایک ساتھی 37 سالہ کے بھانو سدھاکر کی مدد سے قحبہ گری کے کاروبار میں ملوث ہوگئی ۔ مذکورہ دلال وشاکھاپٹنم اور کولکتہ سے لڑکیاں منتقل کرتے ہوئے یہاں پر ویب سائٹ کے ذریعہ گاہکوں کو فراہم کرتی تھی۔ پولیس نے بتایا جاتا ہے کہ ویب سائٹ پر لڑکیوں کی تصاویر بھی فراہم کرتی تھی اور واٹس اپ کے ذریعہ بھی خواہشمند گاہوں کو لڑکیوں کے تصاویر بھیجے جارہے تھے ۔ پولیس نے آج شام گیاتری ہلز کے شراونتی نگر کالونی میں دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے انجلی اور بھانو سدھاکر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6500 کیاش، موبائیل فونس ضبط کرلئے ۔