حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : F-45 انڈیا نے حیدرآباد میں اس کے پہلے فٹنس اسٹوڈیو کا جوبلی ہلز میں آغاز عمل میں لایا ۔ برانڈ ایمبسیڈر ایف 45 انڈیا نے اس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر F-45 انڈیا پرادیپ پلی نے کہا ہندوستان میں لوگ خود کو صحت مند رکھنے کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا F-45 نے چند سالوں زومبا ، ایریل یوگا ، پائلیٹس ، ایم ایم اے اور کک باکسنگ کو لوگوں کے درمیان روشناس کرایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ہندوستان کا پہلا شہر ہے جس میں F-45 انڈیا نے اپنا داخلہ لیا ہے ۔ جب کہ آئندہ پانچ سالوں میں اس طرح کے تین سو اسٹوڈیوز کے آغاز کے ذریعہ بہترین فٹنس خدمات کی فراہمی ہمارا مقصد ہے ۔ بریٹ کی برانڈ ایمبسیڈر F-45 انڈیا نے کہا وہ ( بریٹ لی ) F45 انڈیا سے بہتر فٹنس تربیتی مرکز نہیں دیکھی ہیں ۔ جب کہ F45 خود کو صحت مند و چاق و چوبند بنانے کے لیے ایک بہترین مرکز ہے ۔۔