ویملواڑہ ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ویملواڑہ منڈل جیادرام دیہات میں جوا کھیلنے والوں کو ویملواڑہ پولیس نے حراست میں لینے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب جیادرام دیہات کے آس پاس چند دنوں سے جوا کھیلا جارہا تھا ۔ نامعلوم افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دینے پر ویملواڑہ سرکل انسپکٹر رمیش بابو کی قیادت میں دھاوا کیا ۔ اس دھاوے میں 9 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ ان کے پاس سے 14 ہزار نقد رقم چار موٹر سیکل گاڑیاں اور سیل فونس ضبط کر کے انہیں ریمانڈ کے لیے بھیجا گیا ۔ گرفتار شدہ افراد میں سوداگر ، موہن راؤ ، بابو راؤ ، پرساد ، شیکھر ، سوالکر ، مہیش ، نرسیا ایاں ، ایم مہیش شامل ہیں ۔ سرکل انسپکٹر سی آئی رمیش بابو نے یہ بات بتائی ۔۔