جوا کھیلنے والے چار افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ شیواجی بستی میں جوا کھیلنے والے چار افراد کو شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب نرسنگ راؤ، دھرم سنگھ، شیوا اور منوہر اور دیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1800 روپئے اور ایک سیل فون ضبط کرلیا اور انہیں آج عدالتی تحویل میں دیدیا۔