پانچ افراد بشمول دو متاثرہ خواتین گرفتار، ملزمین میں ٹی وی چیانل کا کیمرہ مین بھی شامل
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر پولیس نے ہائی ٹیک انداز میں چلائے جارہے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 5 افراد بشمول دو متاثرہ خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے خواتین کو قحبہ گیری کے ریاکٹ سے آزاد کرواکر تین افراد کی گرفتاری کی توثیق کی جن میں ایک تلگو نیوز چیانل کا کیمرہ مین بھی بتایا گیا ہے ۔ جو مبینہ طور پر اثر و رسوخات کے نام پر اس ریاکٹ کا اصل سرغنہ بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رسائی گوڑہ علاقہ میں پی ایس راؤ نگہ کالونی میں یہ اڈہ چلایا جارہا تھا ۔ پولیس نے 37 سالہ سی ایچ رمیش ساکن موتی نگر 50 سالہ بھکشاپتی ساکن نریڈمیٹ اور 31 سالہ ستیش ساکن جوبلی ہلز جو این ٹی وی کیمرہ مین بتایا گیا ہے ۔ یہ تینوں آرگنائزر بتائے گئے ہیں اور پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے 38 سالہ خاتون بی آشا ساکن ایس آر نگر جو پیشہ سے ٹی وی آرٹسٹ ہے کہ علاوہ 27 سالہ جھامہ منڈل ساکن گجرات قحبہ گیری کے ریاکٹ سے آزاد کروالیا ۔