نئی دہلی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وکی پیڈیا پر جواہر لال نہرو کے بارے میں تبصرہ کو انتہائی اوچھی، غیرجمہوری اور نچلی سطح کی حرکت قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت کے آئی پی اڈریس کے ذریعہ وکی پیڈیا صفحات میں تبدیلی پر فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا۔ اس میں بتایا گیا کہ جواہر لال نہرو کے آبا و اجداد مسلمان تھے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ دانستہ طور پر اور مذموم مقاصد کے تحت وکی پیڈیا صفحات میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ جواہر لال نہرو کے والد موتی لال نہرو اور دادا گنگادھر کے حوالہ سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہیکہ ان کے آبا و اجداد جموں کشمیر کے ’’کاول‘‘ خاندان سے نہیں تھے بلکہ ان کے آبا و اجداد کا تعلق مسلمانوں سے تھا۔