جوالہ‘ اشوینی جوڑی کینیڈا اوپن سیمی فائنلس میں داخل

کالگیری۔27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کامن ویلتھ گیمس میں سلور میڈل یافتہ جوڑی جوالہ گٹہ اور اشوینی پونپا 1,50,000امریکی ڈالر مالیتی گرینڈ بیڈمنٹن کے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرتے ہوئے اس ٹورنمنٹ میں باقی رہ جانے والی واحد ہندوستانی جوڑی کے طور پر ابھری ہے ۔ 2011ء کے ورلڈ کپ چمپئن شپ برونز میڈل یافتہ جوالہ اور پونپا نے مارکن مک فائیل سنٹر میں منعقدہ ویمنس ڈبلز مقابلہ میں ہانگ کانگ کی چان کاکا تنکا ‘ یوین سن ینگ کے مقابلہ 21-13 ‘ 21-19 سے فتح حاصل کرلی ۔ بیڈمنٹن رینکنگ میں تیسرے مقام کی حامل ہندوستانی جوڑی کا آئندہ مقابلہ جاپان کی شیہوتناکا اور سوہارو یونیموٹو سے ہوگا ۔ 2010ء کے کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈلسٹ جوالہ اور اشوین گذشتہ ہفتہ امریکی اوپن گرینڈ پیری گولڈ کے سیمی فائنلس تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اپنے کریئر کے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتیہ وئے عالمی رینکنگ میں 13واں مقام حاصل کیا تھا ۔ دیگر ہندوستانیوں میں بی سائی پرنیت اور اجئے جیارام منس سنگلز کے کوارٹرز فائنلس سے خارج ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ پردنیہ گاورے اور لکسی ریڈی پر مشتمل ویمنس ڈبلز کی ایک جوری کو بھی شکست ہوئی ہے ۔