شملہ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بیڈ منٹن پلیئر جوالا گٹا نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں دوبارہ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مئی میں تھامس اینڈ اوبر کپ کے بعد مکسڈ ڈبلز میں کھیلنا چاہتی ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ اوپن میں اشوینی پونپا کو ایکشن میں دیکھ کر انہیں محسوس ہوا کہ وہ ان مقابلوں سے دور نہیں رہ سکتی ہیں۔
میری کوم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
شیلونگ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی اولمپک باکسر میری کوم کو کھیل میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی سے سند حاصل کی۔