جواد ظریف کا دورہ روس

تہران ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ایرانی نیوکلیئر پروگرام اور بشمول شام مختلف علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے وزیرخارجہ جواد ظریف جمعرات کو ماسکو پہنچیں گے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا سے روس میں ایران کے سفیر مہدی ثنائی نے کہا کہ ’’ظریف، روسی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گی‘‘۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا جارہا ہے

جب ماسکو اپنے حلیف تحران کو 22 جنوری سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والی شامی امن بات چیت جنیوا II میں شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مہدی ثنائی نے کہا کہ جواد ظریف 5+1 بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ایرانی نیوکلیئر مذاکرات کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر روسی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے۔