جواب کا مطالبہ مسترد: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی کے جواب کا اپوزیشن کا مطالبہ آج مسترد کردیا۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جو مطالبہ کررہی ہے، وہ حکومت کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے تعاون کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ میں کام کاج ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت ، سیاست سے زیادہ عوامی بہبود پر توجہ چاہتی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے آج بھی راجیہ سبھا میں تبدیلی مذہب کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور دوپہر سے پہلے ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی سے جواب کا مطالبہ کررہی ہیں۔