جوائنٹ کلکٹر کا تحصیل آفس کا معائنہ

سدی پیٹ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرت نے کل اچانک درخواستوں کی حصولی کے مرکز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس میں حصول درخواست کے مرکز کا معائنہ کیا۔ درخواستوں کے حصول کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار کیا۔ جوائنٹ کلکٹر طلباء سے استفسار کرتے ہوئے تفصیلی معلومات حاصل کی اور طلباء کو مشورہ دیا۔ درخواست داخل کرکے رسید حاصل کریں۔ اُنھوں نے جلد سے جلد سرٹیفکٹس کی اجرائی کیلئے ہدایت دی۔ اس موقع پر آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر اے متیم ریڈی، تحصیلدار این وائی گیری موجود تھے۔