کوہیر ۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوائنٹ کلکٹر ضلع سنگاریڈی شریمتی نکھلا نے اچانک دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا۔ بعدازاں جوائنٹ کلکٹر نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر منڈل میں ابھی تک 1899 کسانوں نے پٹہ پاس کو آدھار کارڈس سے لنک نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کسانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ فوری پٹہ پاس بک کو آدھار کارڈ سے لنک کروالیں۔ فی ایکر 4 ہزار روپئے کے چیکس متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے راشن کارڈس کے لئے می سیوا سنٹر میں درخواست داخل کرواسکتے ہیں جس کے لئے آدھار کارڈ نمبر داخل کرنا ہوگا۔ ضلع سنگاریڈی میں اب 9,455 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جس کسی کی عمر جنوری تک 18 سال مکمل ہوچکی ہے، ایسے افراد بھی اپنے ووٹ کیلئے درخواست داخل کریں۔ سرکاری اراضیات پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا۔ ان کیلئے قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت بورویلس کی کھدائی پر سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا جس کے لئے ریوینیو عہدیداروں کو سخت چوکسی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 مئی سے کسانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر عبدالحمید آر ڈی او ظہیرآباد ڈیویژن کوہیر تحصیلدار پروین کمار ڈپٹی تحصیلدار ملک ارجن سوامی کے علاوہ دیگر ریوینیو عہدیدار موجود تھے۔