غزنی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں افغان عوام جنگ سے خوفزدہ ہوکر شہر غزنی پہنچ گئے کیونکہ ہزارہ غالب آبادی والے دو اضلاع میں جنگ جاری ہے۔ طالبان نے افغانستان خصوصی فوج کی ستائش کی ہے۔ اس نے ہزارہ نیم فوجی تنظیموں کی بھی تعریف کی ہے کیونکہ ہزارہ غالب آبادی والے اضلاع جاغوری اور ملستا جو جنوبی صوبہ غزنی میں واقع ہیں۔ تقریباً گذشتہ ایک ہفتہ سے پرسکون تھے۔ کئی شہری، نیم فوجی جنگجو، کمانڈوز اور عسکریت پسند مقامی عوام اور حکومت کے بموجب ہلاک ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کے حکمران کا داخلی دورہ
ریاض ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک سلمان آئندہ ہفتہ اندرون ملک دورے کریں گے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ مملکت سعودی عرب بین الاقوامی بحران کا شکار ہے اور صحافی جمال خشوگی کے قتل پر دنیا بھر سے اس پر تنقید کی جارہی ہے۔