جنگ بندی کے باوجود حکومت شام کی چوٹی کانفرنس پر بمباری

بیروت۔25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی حکومت نے آج مشرقی غوطہ میں باغیوں کی چوٹی کانفرنس پر جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے کئے ‘ حالانکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔ دو یا تین حملے متصلہ حملے دوما پر کئے گئے ۔ شامی حکومت کے فوجی حملے اور توپ خانے سے فائرنگ چوٹی کانفرنس کے مقام کے قریب ایک تالاب پر کی گئی ۔ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر 30دن کی جنگ بندی کی مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جاسکے ۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ جنگ بندی نافذ العمل ہوچکی ہے یا نہیں کیونکہ اس میں ’’ بلاتاخیر‘‘ کے الفاظ استعمال نہیں کئے گئے ہیں ۔ فوری طور پر تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں ۔