حیدرآباد۔ یکم مئی (راست) کوچ باکسر اسمعیل کی نگرانی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جنگم میٹ باکسنگ کلب میں سمر کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں باکسنگ، ووشو فائٹ اور کک باکسنگ کی خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ باکسر اسمعیل کو اسکول گیمس آف حیدرآباد، انٹر کالج آف تلنگانہ، عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ٹورنمنٹس، جے این ٹی یو، اولمپک ڈے کے ضمن میں ہونے والی فائٹس، بی آر امبیڈکر، آل انڈیا ٹورنمنٹ میں نہ صرف کئی نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ ان کی سرپرستی میں حیدرآباد کے کئی نوجوان اور اُبھرتے باکسرس نے ریاستی اور قومی سطح پر گولڈ میڈلس کے علاوہ سلور اور برانز میڈلس بھی حاصل کئے ہیں۔ جنگم میٹ کلب میں رواں سمر کیمپ کی مزید تفصیلات 9885963502 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔