کیرامیری ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کیرا میری منڈل کے موضع اندرپور میں جنگلی خنزیر کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ آج صبح کے اوقات موضع اندرپور کا متوطن کوٹناک ملکو 45 سال یہ شخص اپنے زرعی کھیت میں کام میں مصروف تھا اسی اثنا جنگلی خنزیر نے اس شخص پر پیچھے سے اچانک حملہ کردیا وہ شخص اس جانور کی مدافعت کرتے ہوئے زور زور سے چیخنے لگا آواز سن کر پڑوس کے کھیتوں میں کام کررہے دوسرے لوگ وہاں پہونچ گئے جس پر جنگلی خنزیر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ شدید زخمی حالت میں اس شخص کو کیرا میری عوامی سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا گیا اطلاع پاکر مقامی زیڈ پی ٹی سی سید عبدالکلام مقامی ایف آر او سید مظہر الدین احمد نے دواخانہ پہونچ کر مریض کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ایف آر او سید مظہر الدین احمد نے کہا کہ جنگل میں چارہ نہ ملنے کی صورت میں جنگلی جانور موسم گرما میں کھیتوں میں آنے کا اندیشہ ہے ۔ اسی لیے کاشت کار یا اور کوئی بھی شخص کھیتوں کو جاتے وقت اکیلے نہ جانے کا مشورہ دیا ۔۔