کلواکرتی ۔ /4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلہ ملا جنگلات کے تحقیقاتی دورہ پر پہنچے ضلع کلکٹر ، سریدھر جب سری سیلم کے جنگلات کا معائنہ کرتے ہوئے رام پورپینٹا کے قریب پہنچے توانہیں لب سڑک شیر کے پاؤں کے نشانات نظر آئے جبکہ ضلع کلکٹر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں ۔ فوراً گاڑی سے اتر کر ان نشانات کا معائنہ کیا جبکہ ضلع جنگلات عہدیدار جو جی اور رام پور پنٹا بیٹ آفیسر محمد مجیب غوری منا نور رینج آفیسر سری دیو نے شیر کے نشانات کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ابھی 5 منٹ قبل شیر یہاں سے گزرا ہے اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تمام محکمہ جنگلات کے آفیسرس کو حکم دیا کہ تمام شیروں کی مکمل حفاظت کی جائے اور تمام جنگلات پر خصوصی نظر رکھی جائے اور تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جائیں اور شیروں کے علاوہ تمام جانوروں کی مکمل نگہداشت کرتے رہیں اور کب کا جب اس کی تفصیلات ضلع کلکٹر کو روانہ کرتے رہیں ۔