جنگلاتی علاقوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت

میدک ڈیویژن آئی ایف ایس ، ڈی ایف او شیوانی ڈوگرا کا اظہار خیال
میدک /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں جنگلات کے پھیلاؤ کے ساتھ تمام جنگلاتی علاقہ کو گھنے جنگلات میں تبدیل کرنے کے علاوہ باہری علاقوں اسکولس ، دفاتر ، شاہراہوں ، تالابوں کے کٹوں ، ٹاونس کی سرکوں کے دونوں جانب شجرکاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی پالیسی ہریتا ہارم ( سرسبز شاداب ) بنانے کیلئے پوری طرح سعی کی جائے گی ۔ جس کیلئے ضلع میں موجود 73 نرسریوں کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا ۔ ان نرسریوں کے ذریعہ پودوں کی سربراہی عمل میں آئے گی ۔ سال 2014-15 کے دوران 50 لاکھ پودوں کی سربراہی یقینی بنایا جارہا ہے ۔ مس شیوانی ڈوگرا آئی ایف ایس ڈی ایف او ( ٹریٹوریل ) میدک ڈیویژن نے اپنے چیمبر میں نمائندہ سیاست میدک مسٹر محمد فاروق حسین سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شجروں کی سربراہی کیلئے ٹریٹوریل فارسٹ کو سوشیل فارسٹ کے علاوہ ڈوما گروپس کا بھی پورا تعاون حاصل ہے ۔ مس ڈوگرا نے کہا کہ سال 2015-16 کے دوران ہریتا ہارم کے تحت مزید 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک کا جنگلاتی علاقے 96301 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ۔ فارسٹ ایکٹ کے مطابق جو بہت کم ہے ۔ جنگلاتی علاقہ میں وسعت دینے کی سخت ضرورت ہے ۔ یہاں 10 فیصد جنگلاتی علاقے ہیں ۔ اس کو 33 فیصد تک وسعت دینے کا نصب العین ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں نرساپور رینج کا علاقہ کچھ حد تک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے جنگلاتی علاقے سروے کیا جاکر غیر مجاز طور پر قابضین کا پتہ لگایا جائے گا ۔ اس کے بعد انکروپمنٹ اراضیات حاصل کرنے کے ٹھوس اقدامات انہوں نے بتایا کہ سال نو میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد پودے نرسیوں کے ذریعہ سربراہ کئے جائیں گے ۔ جس کو اراضیات کے مالین بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ اپنے اپنے زرعی اراضیات پر بھی شجرکاری کرلی جاسکتی ہے ۔ شیوانی نے مزید کہا کہ جنگلات کو ہرے بھرے رکھنے کیلئے جنگلوں میں موجود چیک ڈیمس پر کیولیشن ٹینکس کی مرمت کی جائے گی ۔ ضرورت پڑنے پر مزید چیک ڈیمس کی تعمیر بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس طرح جنگلاتی علاقوں کی حد بندی بھی کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ حد بندی کیلئے فینسنگ کے بجائے Trenching کی جائے گی ۔ اس موقع پر پروبیشنری انجینئیر نرساپور رینج میں ریکھا بھانو اور سپرنٹنڈنٹ فارسیٹ ڈیویژن جناب ایم اے عزیز بھی موجود تھے ۔