سرپور ٹاون /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل کے مختلف علاقوں میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے فارسٹ حصار بندی کی جاری ہیں تاکہ فارسٹ اور جنگلات کی اراضی کی حفاظت ہوں ۔ اس ضمن میں محکمہ ریونیو اور محکمہ فاریسٹ کی جانب سے جوائنٹ سروے کے کاموں کو مکمل کرتے ہوئے فارسیٹ عہدیداروں نے فارسیٹ آراضی کی حصاربندی شروع کردی ہیں ۔ لیکن سرپور ٹاون منڈل کے جکاپور کے حدود میں فاریسٹ عہدیادروں کے اراضی کیلئے حصار بندی شروع کرنے پر موضع جکاپور کے عوام نے ریونیو عہدیادروں اور فاریسٹ عہدیادروں کے اراضی کے حصاربندی کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی اور عوام کی جانب سے فاریسٹ عہدیداروں کے اراضی کے حصاربندی کے کاموں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں یکم فروری کے روز آصف آباد سب کلکٹر آدویت کمار سنگھ سرپور ٹوان منڈل کے گاؤں جکاپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے تفصیلات معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر تحصیلدار رمیش بابو اور فاریسٹ عہدیادروں بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سب کلکٹر آصف آباد آدیوت کمار سنگھ نے جکاپور گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور اس موقع پر ریونیو عہدیداروں اور فاریسٹ عہدیداروں کی جانب سے فاریسٹ اراضی کی حصار بندی سے متعلق عوام سے تفصیلی جانکاری حاصل کی اور عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا سب کلکٹر نے تیقن دیا ۔ بعد ازاں سب کلکٹر آصف آباد آدیویت کمار سنگھ نے سرپور ٹاون تحصیلدار آفس کا بھی تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور آفس ریکارڈ کا بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ بعد ازاں انہوں نے متعلقہ ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ عوامی مسائل کی یکسوئی میں کسی قسم کی کوئی بھی لاپرواہی اور تساہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تساہلی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔