جنگاوں کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر

مدور 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جنگاوں کیلئے کل ہوئی رائے دہی میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار برائے جنگاوں مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی اور حلقہ لوک سبھا بھونگیر کے امیدوار ڈاکٹر بورا نرسیا گوڈ کے حق میںجوش و خروش کے ساتھ حصہ لیکر ووٹ دینے والے معزز رائے دہندگان کا جناب محمد شریف الحسن ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس و سابقہ صدر مساجد کمیٹی مدور نے آج جاری اپنے ایک صحافتی بیان میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تیز دھوپ و گرمی کی تمازت کی پرواہ کئے بغیر ووٹرس بالخصوص عمر رسیدہ افراد و مسلمانوں و مسلم حواتین نے ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے اپنے اس گہرے ایقان کا اظہار کیا کہ حلقہ اسمبلی جنگاوں سے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی زائداز 20 ہزار ووٹوں کی اکثریت اور پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر بی نرسیا گوڈ زائد از لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے نیز زائد از 80 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی زیر قیدات تلنگاہن ریاست میں پہلی حکومت تلنگانہ راشٹرا سمیتی تشکیل دی گئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین محمد حفیظ الحسن اعجاز، محمد فیض الحسن سجاد، محمد ظہیر الدین ، محمد کریم موجود تھے۔