جنگاؤں میں مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاج

جنگاؤں /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانان جنگاوں کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ جنگاؤں کی ہر مسجد کے اپس سے مسلمان ملکر کلکٹر آفس جنگاؤژ پر جمع ہوئے ۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی کی قیادت میں کلکٹر آفس کے پاس احتجاج کیا اور اس کے بعد کلکٹر آفس میں سپرنٹنڈنٹ کو یادداشت پیش کی ۔ آصفہ کے اوپر جو ظلم ہوا معصوم بچی کے ساتھ 8 لوگ ملکر عصمت ریزی کلئے اور اس بچی کا قتل کئے ۔ جمہوری ملک میں اس طرح کا ظلم ہو رہا ہے اور مرکزی حکومت خاموش ہے ۔ فوری صدر جمہوریہ اس ظلم کے خلاف کارروائی کریں اور انسانیت کا ثبوت دیں اور ظالموں کو سزا دیں ۔ اس پروگرام میں محمد اعجاز رکن بلدیہ ، محمد فضل الرحمن پا شاہ ، ظفر شریف ، شکیل انور شریف ، محمد اقبال ، محمد اظہرا لدین اور دیگر موجود تھے ۔