جنگاؤں /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگاؤں میں شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ درجہ حرارت 44 تک پہونچ گیا ہے ۔ عوام گھروں میں دوپہر ایک بجے سے 4 بجے تک رہنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ گرما کی دھوپ کی لو سے بہت لوگ پریشان ہیں ۔ عوام اور پولیس کی جانب سے آبدارخانہ کا انتظام کیا گیا ۔ بورویلس کے پانی کی سطح بھی کم ہوگئی ہے ۔کسان دھوپ اور بورویلس میں پانی ختم ہونے پر پریشان ہیں ۔ آم کی فصلوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے ۔ کسان ضلع کلکٹر ورنگل سے درخواست کی کہ جنگاؤں کے آس پاس کے لوگوں کو حکومت کی جانب سے آم کی فصلیں خراب ہونے پر امداد دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔