جنگاؤں میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد

جنگاؤں ۔ 23 ۔جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الحاج محمد شریف مرحوم متولی ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں کا تعزیتی جلسہ ایکمینار مکہ مسجد میں منعقد کیا گیا ۔ اس جلسہ کی صدارت ان کے بھائی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کی ۔ مولانا حافظ محمد عبدالحفیظ قاسمی صدر جمیعۃ العلماء جنگاؤں نے کہا کہ مرحوم ایک عرصہ دراز سے سعودی عربیہ میں مقیم تھے ، وہ ایک خوش مزاج ملنسار انسان تھے ، کبھی بھی سب سے مل کر رہتے تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک ایسا بڑا کارنامہ انجام دیا جو ہمیشہ یاد رکھا جاسکتا ہے ۔ ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں کیلئے اپنی ذاتی کمائی سے خریدی ہوئی 500 گز اراضی کو وقف کئے یہ بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے یہاں پر اللہ کے گھر کی تعمیر کیلئے جگہ دی ہے ۔ اللہ ان کو وہاں پر ان کے گھر کیلئے جگہ دے گا ۔ گزشتہ سال 2013 ء میں انہوں نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مسجد کیلئے 500 گز اراصی دی ہے ۔ یہ بہت بڑی بات ہے ، آج یہ اراصی لاکھوں روپیوں کی جائیداد ہے ۔ انہوں نے اللہ کو راضی کرنے کیلئے یہ کام کیا ۔ 2014 ء میں ان کا انتقال ہوا ۔ اس مسجد میں صرف ان کی جنازہ کی نماز ادا کی گئی ۔ انہوں نے مسجد کو جگہ دیکر سعودی عربیہ چلے گئے پھر وہاں سے طبیعت خراب ہونے پر 15 مئی سعودی سے آکر دواخانہ میں شریک تھے ۔ اس کے بعد 13 جون کو دواحانہ میں ہی انتقال ہوا۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ والدین کے نام پر مسجد کی تعمیر کیلئے بھائی محمد شریف نے زمین وقف کی ہے ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے، جنت الفردوس میں مقام عطا کرے۔ اس جلسہ میں محمد مظہرالدین ، اعظم شریف، احمد شریف، محمد سلیم الدین ناہد، عقیل احمد، محمد جانی ، غالب محی ال دین ، رصا احسن ، رافع متین ، جمال الدین ، بابا رؤف ، سلیم ، رشید، قدیر ، اظہرالدین ، اعظم ، علیم اور دوسرے موجود تھے ۔ آخر میں مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔