جنگاؤں۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر و ایم ایل سی محمد علی شبیر کے ورنگل دورہ کے وقت جنگاؤں کے قریب ان کی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر ورنگل ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ سے گلپوشی کی اور کہا کہ کانگریس میں مسلمانوں کو موثر نمائندگی دلائیں۔ ٹی پی سی سی اور ضلع کمیٹیوں کے اندر مسلمانوں کو موقع دیں۔ دس سال کانگریس پارٹی پر تھی جب بھی مسلمانوں کو نظرانداز کیا گیا۔ سی ڈی ایف اور ایم پی فنڈز میں مسلمان کانگریس ورکرس کو الاٹ کیا جاتا تو معاشی حالت بہتر ہوتے تھے۔ نامزد عہدوں میں نظرانداز کیا گیا۔ ورنگل میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو کارپوریٹرس کے ٹکٹس دیں ۔ 2019ء کے انتخابات تک مسلمانوں کو پارٹی کے عہدے دیں۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ منڈلس سطح کے مسلم قائدین کو ہر میٹنگ میں مدعو کریں۔ اس موقع پر سابق صدر وقف بورڈ جناب سید خسرو پاشاہ، عبید احمد صدیقی سٹی کانگریس اقلیتی سیل ورنگل، محمود، توفیق، احمد، چھوٹو، عمران اور دوسرے موجود تھے۔